Wednesday, September 8, 2021

سرکاری ملازمین کا آج 10 فروری کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان

رحمٰن باجوہ نے اپنے مطالبات میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب مطالبہ صرف تنخواہوں میں اضافہ نہیں وزیر خزانہ کی تبدیلی بھی ہوگا۔

تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے حکومت کے خلاف سراپا احتجاج سرکاری ملازمین اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد سرکاری ملازمین نے بدھ (10 فروری) کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔

چیف کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمٰن باجوہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی وزرا پرویز خٹک، شیخ رشید اور علی محمد خان سے مذاکرات ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم سے گریڈ 1 تا 22 ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اتفاق ہوا، تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے پر اتفاق ہوا تھا۔

رحمٰن باجوہ کا کہنا تھا کہ آج حکومتی ٹیم 24 فیصد اضافے کا فارمولہ لے آئی، بتایا گیا 24 فیصد اضافے کا اطلاق بھی صرف گریڈ 1 سے 16 تک ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ملک بھر کے سرکاری ملازمین اسلام آباد پہنچیں گے، سرکاری ملازمین مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔

رحمٰن باجوہ نے اپنے مطالبات میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب مطالبہ صرف تنخواہوں میں اضافہ نہیں وزیر خزانہ کی تبدیلی بھی ہوگا۔

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here