Wednesday, September 15, 2021

دہشت گردوں، ساتھیوں کو شکست دیں گے – جنرل قمر باجوہ

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا‘بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد نہیں دبا سکتے‘انشا ﷲ کشمیری کامیاب ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہوگا‘ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا‘دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پرشکست دیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحدہے ‘ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کور کمانڈرز نے بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال‘ افغان امن عمل پر ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار، کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔کانفرنس کے شرکانےکہا کہ کسی بھی جارحیت کے جواب کے لئے تربیت اور مہارت کا تسلسل لازمی ہے۔

درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع قومی کوششوں کی ضرورت ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ دریں اثناءمنگل کو اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخِ جدید کے سب سے بے رحم، غیر انسانی اور غیرقانونی تسلط کے جبر سے آزادی کی جدوجہد میں بالکل واضح اور غیر مبہم انداز میں اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ5جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کو ایک غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے حق خود ارادیت کی ضمانت دی۔ ہم اس دن کو اقوام متحدہ اور اس کی رکن ریاستوں کو اہلِ کشمیر سے باندھےگئے اس ادھورےعہد کی یاد دہانی کے طور پر مناتے ہیں جس کا نبھایا جانا ابھی باقی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سی پیک کیخلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here