Wednesday, June 16, 2021

پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریگی، اپوزیشن رہنماؤں نے کہاہے کہ آج الیکشن کمیشن سے فیصلہ مانگیں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کامرکزی ملزم عمران خان ہے،فارن فنڈنگ کا پیسہ انتشار اور دھاندلی کیلئے استعمال کیا گیا، جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ نالائق، نااہل اور ناجائز وزیر اعظم کو فی الفور مستعفی ہونا ہوگا۔

فارن فنڈنگ کیس پاکستان کا سب سے بڑا نیشنل سیکورٹی اسکینڈل ہے، الیکشن کمیشن، عدالت اور انصاف فراہم کرنیوالے اداروں کو تمام حقائق جلد از جلد قوم کے سامنے لانے چاہئیں۔ نائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نوازنے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اتحاد کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا اور الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کی حکمت عملی کے حوالے سے غور و خوض ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ طے ہوا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بھرپور احتجاج کریگی۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، جس کا مرکزی ملزم عمران احمد نیازی ہے۔

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/