Wednesday, September 8, 2021

اپوزیشن میں استعفے دینے کی جرات نہیں ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان

اپوزیشن میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہ بھاگتے‘ انہوں نے ساری زندگی جھوٹے وعدے کیے اور اس بار بھی قوم کے ساتھ استعفوں کا جھوٹ بولا

 وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف ‘آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادیں آج ہی استعفیٰ دے دونگا ‘31دسمبر گزر گیا ، پھر 31جنوری بھی گزر گئی‘این آراولیکر بیرون ملک فرار ہونے والوں میں استعفے دینے کی جرات نہیں ہوتی ‘ اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کرسکی ‘ انہوں نے ساری زندگی جھوٹے وعدے کئے ‘ اب استعفے دینے کی بجائے یہ سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا‘عمران خان نے وفاقی وزراء کو پارلیمنٹ میں خود جواب دینے کاسختی سے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہر وزیر خود پارلیمنٹ میں جاکر اپنا بیان جمع کرائے ‘ میری پاس فہرست موجود ہے کہ کون کون اسمبلی میں جاکر جواب دیتا ہے، اگر کوئی وزیراپنی پارلیمانی ذمہ داری پوری نہیں کرے گا اس سے پوچھا جائے گا۔وزیر اعظم نے ملک بھر میں سرکاری اراضی کے خلاف آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تمام صوبوں میں سرکاری اراضی پر قبضہ خالی کرانے کے لئے ایکشن لیا جائے ۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جس جس نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا، ایکشن لیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھاکہ اگر اپوزیشن میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہ بھاگتے‘ انہوں نے ساری زندگی جھوٹے وعدے کیے اور اس بار بھی قوم کے ساتھ استعفوں کا جھوٹ بولا‘ جن کی کرپشن کا پیشہ باہر ہو، وہ کیسے ایماندار ہوں گے۔

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/