Wednesday, July 28, 2021

بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات جاری ۔ گدو پاور پلانٹ کا ماتحت عملہ معطل

کئی علاقوں کے بجلی سے محروم رہنے کی اطلاعات ہیں ،بجلی بریک ڈاؤن کا اصل فالٹ تلاش نہیں کیا جاسکا جبکہ غفلت برتنے پر گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کا ماتحت عملہ معطل کر دیا گیا

 بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوئنسی کے اچانک صفر ہونے سے ملک بھر میں رات گئے ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بتدریج بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم کئی علاقوں کے بجلی سے محروم رہنے کی اطلاعات ہیں ،بجلی بریک ڈاؤن کا اصل فالٹ تلاش نہیں کیا جاسکا جبکہ غفلت برتنے پر گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کا ماتحت عملہ معطل کر دیا گیا۔

وزیر بجلی عمر ایوب اور وزیر اطلاعات شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ بریک ڈائون گدو میں خرابی سے ہواسسٹم سے 10ہزار میگاواٹ بجلی غائب ہوئی،تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے، بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ادھر بجلی بریک ڈاؤن پر حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر الزامات لگانا شروع کردیئے ۔ وفاقی وزرأ نے کہا کہ ماضی میں بجلی کاترسیلی نظام نہیں بنایا گیا، اب اس پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ جبکہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے نالائق خان نے ہنستا بستا ملک اجاڑ کے رکھ دیا۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈھائی سال سے ملک کے ہر شعبہ کا بریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے سسٹم میں 13ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ،چور ٹولہ فراہم بھی نہ کرسکا۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گرمیوں میں توبجلی سسٹم پر لوڈ ، سردیوں میں کیا ہو گیا ؟ لگتاہے بجلی سسٹم بھی نالائق حکمرانوں کے بوجھ تلے دب گیا۔ملک کے کئی شہروں میں 18سے 20گھنٹےبجلی غائب رہی ان شہروں میں وزیراعظم عمران خان کا حلقہ اور آبائی شہر میانوالی بھی شامل تھا جہاں 18گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ہمراہ اتوار کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرعمر ایوب نے کہا فالٹ کے باعث دس ہزار میگاواٹ بجلی نظام سے آئوٹ ہوئی ، کئی علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ، دھند کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی رات 11 بجکر 41منٹ پر گدو کے پاور پلانٹ پر پرابلم آیا،ایک سیکنڈ میں فریکونسی 50 سےصفر ہوئی، تربیلا کو ہم نےدو بار اسٹارٹ کیا، جس سے بجلی بحال ہونا شروع ہوئی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، جھنگ، ملتان میں بجلی بحال کر دی ہے.

کے الیکٹرک کو 400میگا واٹ بجلی بحال ہوگئی ہے، صورتحال کو معمول پر آنے میں چند گھنٹے لگیں گے،عمر ایوب نے کہا کہ دھند کے باعث بجلی کی بحالی کے کام میں مشکلات ہیں، جب ہماری حکومت آئی اس وقت تک ٹرانسمیشن پر کوئی کام نہیں ہوا تھا، اس وقت آئیسکو، لاہور، فیصل آباد میں بجلی بتدریج بحال ہوگئی ہے، دھند ختم ہونے کے بعد ہی فالٹ کی اصل وجہ اور جگہ معلوم ہو سکے گی۔

انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ کے دور میں 18 سے ساڑھے 18 ہزار واٹ ترسیل کا نظام تھا، اب تک سسٹم میں خرابی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں،نون لیگ کے دور میں اس طرح کے 8واقعات ہوئے تھے، بجلی کی ٹرانسمیشن کو مزید بہتر کریں گے، بجلی کے ترسیلی نظام پر حکومت سرمایہ کاری کر رہی ہے،اس کو بہتربنائیں گےموجودہ حکومت بجلی کے نظام کو ا پ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عمر ایوب نے کہا کہ اب تک سسٹم میں خرابی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، مٹیاری کے علاقے میں 6 ارب ڈالر کی لائن ڈال رہے ہیں، اس طرح کے واقعات دنیاکے مختلف ممالک میں ہوتے ہیں۔

پاک فضائیہ میں 14 جدید ترین ڈبل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/