Thursday, September 9, 2021

نیب نے سابقہ وزیر دفاع مسلم لیگی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا

سابق وزیر دفاع مسلم لیگی راہنما خواجہ آصف نے مبینہ طور پر اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے جبکہ اپنے اثاثہ جات کی نوعیت، زرائع اور رقوم کی منتقلی کو بھی چھپایا

سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو نیب لاہور کیجانب سے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کیجانب سے جاری کئے گئے اور ملزم کو کل احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو ٹرانزٹ ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیگا۔

ملزم کیخلاف نیب قانون این اے او 1999 کی شق 4 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے سیکشن 3 کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

ملزم خواجہ آصف نے مبینہ طور پر اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے جبکہ اثاثہ جات کی نوعیت، زرائع اور منتقلی کو بھی چھپایا ۔ ملزم خواجہ آصف نے 1991 میں بطور سینیٹر عہدہ سنبھالا جو بعد ازاں مختلف ادوار میں وفاقی وزیر اور ایم این اے بھی رہے۔۔۔

عوامی عہدہ رکھنے سے قبل 1991 میں انکے مجموعی اثاثہ خات 51 لاکھ روپے پر مشتمل تھے تاہم 2018 تک مختلف عہدوں پر رہنے کے بعد انکے اثاثہ جات 221 ملین تک پہنچ گئے جو انکی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ لاہور: ملزم خواجہ آصف نے UAE کی ایک فرم بنام ملازمت سے 13 کروڑ روپے حاصل کرنیکا دعوی کیا تاہم دوران تفتیش وہ بطور تنخواہ اس رقم کے حصول کا کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے جعلی زرائع آمدن سے اپنی حاصل شدہ رقم کو ثابت کرنا چاہا

خواجہ آصف اپنے ملازم طارق میر کے نام پہ ایک بے نامی کمپنی  ” طارق میر اینڈ کمپنی” بھی چلا رہے ہیں جس کے بینک اکائونٹ میں 40 کروڑ کی خطیر رقم جمع کروائی گئی اگرچہ اس رقم کے کوئی خاطر خواہ زرائع بھی ثابت نہ کئے ۔  آصف کی بیرون ملک ملازمت کا معاملہ عدالت عالیہ اور عدالت عظمی میں بھی زیر سماعت رہا

انکوائری میں ظاہر ہوا کہ مبینہ بیرون ملک ملازمت کے دورانیہ میں ملزم خواجہ آصف پاکستان میں ہی تھے جبکہ بیرون ملک ملازمت کے کاغزات محض جعلی زرائع آمدن بتانے کیلئے ہی ظاہر کئے گئے۔ ملزم خواجہ آصف بیرون ملک ملازمت سے حاصل آمدن کا کوئی کاغذی ثبوت بھی فراہم نہ کر سکے۔ نیب حکام کل ملزم خواجہ آصف کو احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو پیش کرینگے تاکہ انہیں ٹرانسٹ ریمانڈ کے حصول کے بعد لاہور منتقل کیا جا سکے۔۔۔

 

پاک فضائیہ کے ایف ۔ 16 فالکن اور انڈین رافیل طیاروں کا موازنہ اور حقائق

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/