Wednesday, December 1, 2021

جیل میں چار کاروباری شخصیات کو خواجہ آصف سے ملنے کی اجازت

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف سے 4 کاروباری شخصیات کو جیل میں ملنے کی اجازت دے دی جبکہ خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع بھی کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف سے 4 کاروباری شخصیات کو جیل میں ملنے کی اجازت دے دی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔

دورانِ سماعت نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں اپ گریڈ کر دیا ہے، خواجہ آصف کے خلاف کیس پہلے انکوائری اسٹیج پر تھا، اب انکوائری کو انویسٹی گیشن میں بدل دیا گیا ہے، دوران سماعت عدالت سے استدعا کی گئی کہ خواجہ آصف سے 4 کاروباری شخصیات ملنا چاہتی ہیں، جیل میں ان افراد کی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

فاضل جج نے وکیل سے سوال کیا کہ یہ افراد خواجہ آصف سے جیل میں کیوں ملنا چاہتے ہیں. وکیل نے جواب دیا کہ نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں بدلا ہے، نیب طارق میر کمپنی سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے، یہ افراد اس کمپنی سے متعلقہ ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف سے 4 کاروباری شخصیات کو جیل میں ملنے کی اجازت دے دی جبکہ خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع بھی کر دی۔

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here