Tuesday, June 15, 2021

حکومت صبر کرے ، انہیں بتائیں گے کہ استعفے کیا ہوتے ہیں ۔ مریم نواز شریف

لوگ بلبلا اٹھے ہیں کہ‘ملک پر قبضہ مافیا مسلط ہے، حکومتی نالائقی زیادہ دیر چل نہیں سکتی، آئینی دائرہ کار سے باہر رہ کر کوئی غلط کام ہوگا تو تنقید کریں گے۔ 4 فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، اس میں لائحہ عمل بنائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے استعفے ایماندار بندے جیسے نہیں ہوں گے کہ اسپیکر بلائے تو غائب ہو جائیں‘بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں‘ تھوڑا صبر تو کرو!۔
 
منگل کو اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر اسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الائونسز بھی وصول کرلو،بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں،تھوڑا صبر تو کرو۔دریں اثناءاسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ تنقید برائے تنقید نہیں کرتے‘ ہر روز مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے، لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں‘لانگ مارچ پر تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا اتفاق ہے، (ن)لیگ اور دیگر جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں،استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں۔
 
مریم نوازنے کہا کہ جس نے پوری زندگی کوئی کام نہیں کیا اس پر ملک اور قوم کی ذمہ داری ڈال دی‘ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا، وزیر اعظم کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، عوام کی ذمہ داری عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں‘ عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے،
 
لوگ بلبلا اٹھے ہیں ‘ملک پر قبضہ مافیا مسلط ہے، حکومتی بے حسی اور نالائقی زیادہ دیر چل نہیں سکتی، آئینی دائرہ کار سے باہر رہ کر کوئی غلط کام ہوگا تو تنقید کریں گے۔ 4 فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، اس میں لائحہ عمل بنائیں گے۔
 

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/