Thursday, July 29, 2021

پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک دم توڑ رہی ہے – شیخ رشید

پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے۔ فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ یہ لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے جبکہ سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے۔ فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یہ لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے جبکہ سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا ک وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کو ترقی دلوائیں گے، وہ ہی پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے، جو جدوجہد وزیرِ اعظم عمران خان کر رہے ہیں وہ پاکستان کو آگے لے کر جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہا، مسلم لیگ نون کو اس مقام تک پہنچانے کیلئے مریم نواز کا بہت بڑا دخل ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی نے دور اندیشی کا ثبوت دیا، فوج چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام کیلئے جان دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو سرحدوں پر نقصان نہیں پہنچا سکتا، بھارت اپنے سرمائے کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ 29 دسمبر کی تاریخیں دیتے تھے، انہیں سال بھی بتانا چاہیئے تھا، میں پاکستان ریلویز کو ترقی دلوانا چاہتا تھا، مجھے وزیرِ داخلہ بنانا وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصلہ تھا۔

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/