Friday, September 10, 2021

شہباز شریف کو عدالت میں سیاسی گفتگو سے اجتناب کرنے کی ہدایت

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا جنہوں نے روسٹرم پر حاضری مکمل کرائی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو آئندہ کمرۂ عدالت میں سیاسی باتیں نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا جنہوں نے روسٹرم پر حاضری مکمل کرائی۔

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی۔ شہباز شریف نے روسٹرم پر آ کر بات کرنے کی اجازت طلب کی جس پر احتساب عدالت کے جج نے انہیں بات کرنے کی اجازت دے دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ میری صحت سے متعلق آپ نے جو آرڈر دیا اس پر میں مشکور ہوں، میرے ذاتی معالج کو آپ نے میڈیکل بورڈ میں شامل کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کچھ میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں، جس میں جیل حکام مسلسل تاخیر کر رہے ہیں، جیل حکام روز کوئی بہانہ بنا کر میرے ٹیسٹ نہیں کرا رہے، صرف خون کے نمونے لیے ہیں باقی کوئی ٹیسٹ نہیں کرایا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی اور کہا کہ جج صاحب! یہ دیکھیں ہماری حکومت میں یہ کرپشن نہیں تھی۔ فاضل جج نے کہا کہ میاں صاحب مجھے کیس کی کارروائی کرنے دیں، میرا وقت ضائع نہ کیا جائے، آپ میڈیا سے بات کیا کریں وہ فورم ہے، مگر یہاں کیس کے سوا بات نہ کی جائے۔

پاکستان آرمی کے لانگ کورس میں داخلہ کے امیدواروں کیلئے لازمی اہلیت اور قابلیت

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here