Tuesday, September 7, 2021

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز گونج اٹھی

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں ممقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں ، انسانی حقوق کے اداروں کے منافقانہ کردار اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر منعقدہ سیمینار میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی گئی ہے

        گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر محمد اجمل اعوان نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بیگناہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم میں بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کریں کم ہے۔ نہتے کشمیروں پر بھارتی حکومت اپنی بے لگام فوج کو لگام ڈالنے کو تیار نہیں۔ دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی اس بات کابخوبی اندازہ ہے کہ پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہے۔

ماضی گواہ ہے کہ بھارت نے جب بھی پاکستان کو للکارا ہے پاکستان نے ہر اٹھنے والی میلی آنکھ کو نوچ کر رکھ دیا ہے۔ اٹل حقیقت ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے پاکستان اس کو حاصل کر کے رہے گا جبکہ کشمیری عوام نے بھی کئی سال قبل یہ نعرہ بلند کر دیا تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر میں منعقدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیاں، انسانی حقوق کے اداروں کا کردار اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر سابق صدور خواجہ خالد حسن، خواجہ ضرارکلیم، سعید احمد تاج، چوہدری اسماعیل وزیر برائے لائیو سٹاک، چوہدری محمد اسحاق وزیر برائے جیل خانہ جات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر،امتیاز احمد سیکریٹری جموں کشمیر لبریشن سیل،راجہ سجاد خان ڈائریکٹر انتظامیہ جموں و کشمیر لبریشن سیل،محمد اعجاز نوری چیئرمین پاکستان کونسل سوشل ویلفیئر،سردار ساجد محمود انچارج ریسرچ ونگ لاہور،خواجہ صائم انجارج جے کے ایل سی گوجرانوالہ ونگ کے علاوہ  بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Chamber of commerce Gujranwala

        سیمینار میں مختلف شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ بھارت فوری طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیروں کو حق خود ارادیت دیکر مسئلہ کشمیر کا خوش اسلوبی سے کیاحل کرے۔ کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا ہو چکی ہے اگر اب بھی بھارتی حکمران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور کشمیر کے معاملے کو سلجھانے پر آمادہ نہ ہوا۔تو ایسا نہ ہو کہ بھارت دنیا کیلئے ایک بری مثال بن کر رہ جائے۔

کشمیرمیں بھارتی مظالم کے حوالے سے یہ بھی پڑھیں

قدیم ہندو تہذیب سے مودی تک عورت پر ظلم کی کہانی اور کشمیر میں ریاستی دہشت گردی

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/