Tuesday, July 27, 2021

نواز شریف کو واپس لانے کے کیس میں بڑی جان ہے۔ شہزاد اکبر

لندن سے خبر آنے پر فیصلہ پڑھے بغیر شریف فیملی نے حسب روایت مٹھائیاں تقسیم کیں۔لندن ہائیکورٹ فیصلے پر مریم نواز نے اپنا بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کی، براڈ شیٹ کیس معاملے پر جو نقصان ہوا اس کے ذمہ داروں کا تعین کر رہے ہیں

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پٹواری کچھ بھی کرلیں، کرپشن میں ہی پکڑے جائیں گے، نواز شریف کو وطن واپس لانے کے کیس میں بڑی جان ہے، انہیں اقامے پر نہیں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا ہوئی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے خبر آنے پر فیصلہ پڑھے بغیر شریف فیملی نے حسب روایت مٹھائیاں تقسیم کیں۔لندن ہائیکورٹ فیصلے پر مریم نواز نے اپنا بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کی، براڈ شیٹ کیس معاملے پر جو نقصان ہوا اس کے ذمہ داروں کا تعین کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بھانجے یا بھتیجے نے کیوے موسوی کو رشوت دینے کی کوشش کی اگر سچے ہیں تو اس پر مقدمہ کریں۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شریف فیملی تواتر سے جھوٹ بولتی ہے، شریف خاندان درحقیقت جھوٹوں کی داستان ہےجن کے تازہ جھوٹ کی ابتداء پانامہ کیس سے ہوئی۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نون لیگ والوں نے اقامے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی۔

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

روزنامہ مخلوق ، 17 فروری 2021ء

    https://thefoji.com/pakistan-air-force-permanent-commission-and-short-service-commission-jobs/

گوجرانوالہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 بیاہ شادیوں اور دیگر مواقع پر ہواائی فائرنگ کرنا...

روزنامہ مخلوق ، 15 فروری 2021ء

https://gulfasianews.com/white-house-deputy-press-secretary-tj-ducklo-resigned/